سٹی 42: تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ آخری دیدار کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد امام خمینی حسینیہ پہنچ رہی ہے، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ مصلیٰ الکبیر سمیت اہم مقامات پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عراق کے شہر بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج تہران میں نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے، جبکہ ایران کے بعد وہ ترک صدر کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے۔