سٹی42: پاکستان میں موسم کا حال بتانے کے ذمہ دار ادارہ میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج رات پاکستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں یعنی تھڈر سٹارم کی پیشین گوئی کی ہے۔
آج رات تھنڈر سٹارمز کا امکان
کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں تھنڈر سٹارم کا امکان
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ اس تھنڈر سٹارم کا امکان آج شام تک : 45% نظر آ رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئیں گے
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ۔ تاہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں کہیں گرمی کہیں تھنڈر سٹارم
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان،خانیوال،بہاولنگر ،بہاولپور، رحیم یار خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ک ا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں کہیں گرمی کہیں تھنڈر سٹارم، کہیں موسلادھار بارش
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ۔ تاہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، سبی، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ،زیارت، بولا ن، ژوب،قلات ،مستونگ ، خضدار ، آواران،خاران،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔
صحرائی اور ساحلی سندھ میں تھنڈر سٹارم
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کاامکان۔ تاہم تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر،خیرپور، حیدرآبادٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت
دالبندین ،نوکنڈی48، بونجی ،سبی اورچلاس میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔