ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اور شہباز شریف کا رابطہ،سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

Nawaz sharif,Shahbaz sharif,contact,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا رابطہ، سیاسی اور قانونی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت کا باہمی رابطہ جس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے رابطہ کیا، دونوں قائدین نے سیاسی اور قانونی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے اگلا الیکشن بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف نے ن لیگ کا فوری طور پر منشور بنانے کی ہدایت کر دی، جس کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، منشور کی تیاری احسن اقبال کی زیر قیادت ہو گی جبکہ بلال کیانی ،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور دیگر رہنما بھی منشور کی تیاری کیلئے معاونت کریں گے ۔ منشور میں ن لیگ کی ترجیات کیلئے بھی لیڈر شپ کے ساتھ جلد اہم اجلاس ہو گا۔