ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں آج سے مون سون بارشوں کا امکان

ملک میں آج سے مون سون بارشوں کا امکان
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بحریہ عرب کی موطوب ہوائیں ملک میں داخل ہوگئیں۔ 4 جولائی سے 8 جولائی تک ملک میں بارشوں، ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ہے،مغربی ہوائیں ملک کے بلائی علاقوں میں داخل مون سون بارشیں شروع ہونے کے نتیجے میں ملک میں گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جولائی سے 8 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چند روز تک پنجاب کا موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی دن کے وقت موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شام اور رات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام اور رات کو مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں بھی تیز بارش ہوگی،کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چارسدہ،مردان، پشاور،کوہاٹ اورکرم میں بھی آندھی اوربارش ہوسکتی ہے۔ سرگودھا،فیصل آباد، بہاولنگر،نارووال،سیالکوٹ، گوجرانوالہ اورلاہور بھی شامل ہیں۔ بعد دوپہرقلات، خضدار اوربارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ میرپورخاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں گرج چمک اور چندمقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر