فضائی سفر کرنے والوں کے لئے پریشان کن خبر

پاکستان،سول ایو ایشن اتھارٹی،برڈ ہٹ،ایئرپورٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹس کو برڈ فری بنانے میں ناکام، رواں سال جنوری سے جون تک پی آئی اے کے 30 طیاروں سے برڈ ہٹ کے واقعات پیش آئے، سب سے زیادہ حادثات لاہور ایئرپورٹ پر ہوئے۔
رن وے کے اطراف میں پرندوں کی بھرمار سے طیاروں اور مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹس کو برڈ فری بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں سے برڈ ہٹ کے 11 واقعات منظر عام پر آئے، متاثرہ طیاروں میں 3 اے ٹی آر، ایئربس 320 کے 23، بوئنگ777 ساختہ 4 طیارے شامل ہیں جبکہ برڈ ہٹ سے نقصان کے حامل طیاروں کی تعداد3 ہے۔