(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب میں عید الاضحیٰ پر موسم ابر آلود رہنے اور بادل نہ برسنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور میں عید الاضحیٰ پر موسم ابر آلود رہنےکا امکان ہے، ساتھ ہی حبس بھی رہےگا تاہم بڑی عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہر میں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔