ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک تیر سے دو شکار کرلئے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک تیر سے دو شکار کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب سےمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےاراکین کی ملاقاتیں،،پنجاب حکومت کےایک تیر سےدو شکار، وزیراعلیٰ پنجاب بھی خوش جبکہ ملاقاتی اراکین اورحلقے کے عوام بھی خوش ہیں۔


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےایک تیر سےدو شکارکرلیے،ایک طرف اپوزیشن کے7 اراکین کی حمایت بھی حاصل کرلی اور دوسری طرف اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل بھی مچا دی،ذرائع کےمطابق اپوزیشن کے 7 اراکین کی وزیراعلیٰ ٰسےملاقات کوحکومت سیاسی سطح پرکیش کرا کرمزید ناراض اراکین کوساتھ لانےکی کوششیں کرے گی،ملاقات کرنے والےن لیگی اورپیپلزپارٹی اراکین کو حلقوں کےلیےترقیاتی فنڈز ملیں گے،ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین کو وزیراعلی پنجاب نےیقین دہانی کرا دی ہےکہ ان کےحلقوں میں کام ترجیحی بنیادوں پرکیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کے1 رکن اسمبلی نےوزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےاراکین اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےملاقات اپوزیشن کے لیے نوشتہ دیوار ہے،اپوزیشن اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت"حکومت جانے والی ہے" کا پہاڑا پڑھنےوالے اپنی صفوں کی طرف نظردوڑائیں توکپکپی طاری ہو جائےگی، اپوزیشن ارکان کی وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات آئینی و قانونی خلاف ورزی اور فلور کراسنگ کے زمرے میں نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی جدید سائنسی بنیادوں پراستوار کرپشن نے اپوزیشن اراکین کو متنفر کر دیا ہے،حکومت پرتنقید میں وقت ضائع کرنےکی بجائےاپوزیشن اپنے گریبان میں جھانکے، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم کےاجراء سےمارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا1050 روپے سے کم ہو کر 850 روپے پردستیاب ہوگا،،وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی ،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد خان ڈاہا،فیصل نیازی ،اظہر عباس،جلیل شرقپوری و دیگر شامل تھے ،پیپلز پارٹی کے غضنفر عباس نے بھی ملاقات کی ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer