ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امیر فتح کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرہ نے قتل کیس کی سماعت کی، جس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق امیر فتح کے خلاف شواہد موجود ہیں اور رپورٹ میں اسے گنہگار ثابت کیا گیا ہے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ موجودہ شواہد ضمانت دینے کی اجازت نہیں دیتے۔