ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں امراضِ قلب کے لیے انٹراویسکولر سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں امراضِ قلب کے لیے انٹراویسکولر سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں امریکی ڈاکٹرز کے ذریعے مقامی ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے پر اتفاق ہوا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجری کا محفوظ اور جدید متبادل ہے۔

 وزیراعلیٰ نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں جدید طریقۂ علاج متعارف کرانے اور جدید طبی آلات کی خریداری کی ہدایت کی۔

Ansa Awais

Content Writer