ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظلم کی رات ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا:اعظم سواتی

ظلم کی رات ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا:اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی اور عدل کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا، "دیکھتے ہیں نئی لیڈر شپ کیا کرتی ہے، اللّٰہ کرے ہمارے مزاج بدلیں۔"

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سواتی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پہلے ہدایت کی تھی کہ وہ معاملات پر بات چیت کریں، لیکن اب پارٹی کی نئی قیادت موجود ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ان کی رسائی نہیں ہے اور ان سے آخری ملاقات 2 اپریل 2025 کو ہوئی تھی۔