ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل نے آئی فون 18 کا شیڈول بدل دیا، تبدیلی کی وجہ آخر کیا بنی؟

ایپل نے آئی فون 18 کا شیڈول بدل دیا، تبدیلی کی وجہ آخر کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کے   اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 لانچ نہ کرنے کہ  بڑے فیصلے سے مداحوں کو دھچکا لگا ۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنی روایتی لانچ سائیکل میں بڑی تبدیلی کر رہی ہےجس کی وجہ سے آئی فون 17تقریباً 18 ماہ تک تازہ ترین ماڈل رہے گا۔

   آئی فون 17 کی شاندار کارکردگی کے باوجود، نیا اسٹینڈرڈ ماڈل اب بہار 2027 میں متوقع ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایپل پورے سال میں نیا نان پرو آئی فون جاری نہیں کرے گا۔

ایپل آئندہ اپنی لانچز کو دو حصوں میں تقسیم کرے گا۔ ہائی اینڈ ماڈلز جیسے آئے فون  18یا پرو میکس،  اور پہلا فولڈایبل آئی فون خزاں 2026 میں آئیں گے، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون  18،اور  آئی فون ایر  2 بہار 2027 میں لانچ ہوں گے۔

ایپل کی لائن اپ پہلے ہی بھیڑ کا شکار ہے۔ اس نئی حکمتِ عملی سے ایپل کو  بہت سے فوائد متوقع ہیں ، جیسے ماڈلز کے درمیان بہتر فرق، سیلز ونڈو میں اضافہ، اندرونی مقابلے میں کمی، پروڈکشن اور سپلائی چین کے مسائل میں کرنے کا موقع۔

  ایپل لانچنگ پالیسی بدنے کے باعث اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کے لیے صارفین کو 2027 تک انتظار کرنا ہوگا، جبکہ پرو اور فولڈایبل ماڈلز پہلے آئیں گے۔