حسن علی: سرکاری ملازمین کی کارکردگی،نظم وضبط،احتساب ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کوارسال، پنجاب حکومت کی بل میں سرکاری ملازمین کےسروس قوانین کی تشریح و وضاحت جاری کردی۔
ترمیمی بل کے من میں کہا گیا کہ ریٹائرہونےوالےملازم کےخلاف کارروائی 2سال میں مکمل کرنا ہو گی،2سال میں کارروائی مکمل ناہونےپروجوہات کی بناپروقت توسیع ہوسکےگی۔
وقت کا تعین عدالتی کیس کو وقت پر نمٹانے کے لئے ضروری ہے،سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کےبعدکارروائی سےمتعلق ابہام دورکیاگیا۔
بل میں ریٹائرمنٹ کےبعدمحکمہ جاتی انکوائری کےدائرہ کارکی وضاحت کی گئی،سرکاری ملازمین کے احتساب سے متعلق شقیں واضح کی گئی ہیں۔
بل منظوری کےبعد 2ماہ کیلئےپنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کےحوالےکردیاگیا، کمیٹی منظوری کےبعدبل پنجاب اسمبلی سےمنظورکروایاجائےگا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے ۔