ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر کا موسم مزید سرد،ملک کے بالائی حصوں میں برفباری

لاہو ر کا موسم مزید سرد،ملک کے بالائی حصوں میں برفباری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی،شہر میں دھند کے بھی ڈیرے ، حد نگاہ میں کمی سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
 شہر میں تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،،محکمہ موسمیات کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
 شہر کےفضائی معیار میں بہتری آنے لگی ،ایئر کوالٹی انڈیکس 108ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی، وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔

 گریس ویلی میں پارہ منفی 15 تک گر گیا ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کے ڈیرے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے، پنجاب میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا۔