مراکش میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

مراکش میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مراکش کے وسطی علاقے آزیلال میں 5.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں مراکش کے نیشنل جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا ، شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلہ کامرکز عط محمد کا قصبہ بتایا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آزیلال کے علاقے میں آنے والےزلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم زلزلہ آنے پر لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 واضح رہے کہ اس منظر نے ستمبر کے زلزلے (8.6شدت) کی یادیں تازہ کر دیں جب آدھی رات میں مکانات گرنے سے تقریباً 3,000 افراد ہلاک اور کئی ہزار زخمی ہوئےتھے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں بھی 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں گرگئی تھیں اور  ملبے تلے د ب کر48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔