سٹی42: رات گہری ہوتے ہی پنجاب پر دھند کی چارد پھیل گئی۔ آج شب موٹر ویز بند ہونے کا آغاز اٹک میں موٹر وے M-14 کی بندش سے ہوا۔
ایم 14 کو علاقہ میں شدید دھند ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے سی پیک M-14 کو ہکلہ سے داؤد خیل تک بند کیا گیا ہے
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ہکلہ سے کھڑپہ کے مقام تک شدید دھند اور حدنگاہ بہت کم رہ گئی ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، مٹھیال ، تھٹی کلراں اور کھڑپہ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حدنگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے سی پیک M-14 کو کھول دیا جائے گا۔
موٹروے سی پیک M-14 کو ھکلہ سے داؤد خیل تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سڑک پرموجود ٹریفک کو کلیئر کیا جارہا ہے جبکہ نئی آنے والی گاڑیوں کو متبادل روٹ جی ٹی روڈ پر بھیجا جا رہا ہے۔ داودخیل انٹرچینج سے گاڑیوں کو میانوالی بنوں روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔
اسلام ااباد میں حدِ نگاہ صفر
منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں شدید دھند کی پیش گوئی کی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران سڑکوں پر نکلتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔