ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: School
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کشمیری حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق تعطیلات میں پانچ روز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ کشمیر اورسندھ میں آج سے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر