ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے سنچری کرلی

شہباز شریف نے سنچری کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو جیل میں سو دن مکمل ہو گئے۔ ہائیکورٹ میں دوران سماعت ضمانت واپس لینے پر شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے جیل میں 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ آج صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف کو جیل میں قید ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں، لیکن سو پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ عمران خان نے پی ڈی ایم سے این آر او لینے کے لئے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کو صرف اِس لئے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ خود نالائق، نااہل، چور اور جھوٹے ہیں۔ مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کو صرف اِس لیے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جھوٹے الزامات پر شہباز شریف کو ناحق گرفتار تو کر سکتا ہے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکتا۔ جو کاغذ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے اور میڈیا ٹرائل کے لئے لہرائے جاتے تھے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ 100 دن شہباز شریف کو گرفتار کرکے عوام کا آٹا چینی چوری کیا گیا۔ سو دن شہباز شریف کو گرفتار کر کے اب عوام کی گیس اور بجلی چوری کی جا رہی ہے۔