سی سی پی او لاہور کا شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ

سی سی پی او لاہور کا شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے چہلم علامہ خادم حسین رضوی کے سلسلہ میں سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا،سی سی پی اولاہور نے تھانہ اقبال ٹاؤن کا بھی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو ایس پی اقبال ٹاؤن رائے محمد اجمل نے انتظامات بارے بریفنگ دی، سی سی پی او لاہور نے تھانہ اقبال ٹاون کا بھی معائنہ کیا، وزٹ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان اور ایس پی اقبال ٹاون بھی موجود تھے۔

سی سی پی او نے فرنٹ ڈیسک اور محرر آفس، ریکارڈ رجسٹرز کا معائنہ بھی کیا اور فرنٹ ڈیسک اسسٹنٹ سے شکایات کے اندراج بارے دریافت کیا۔ سی سی پی او لاہور نے سائلین سے پولیس رویہ بارے استفسار کیا، اور بہترین ریکارڈ مینٹی نس پر نائب محرر کو سراہا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانے میں موجود نفری کو بریفنگ دی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اور تھانوں میں سائلین انصاف کی امید کیساتھ آتے ہیں، انہیں ناامید نہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer