ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت میں ہائی پروفائل کیسز کی سماعت

احتساب عدالت میں ہائی پروفائل کیسز کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) احتساب عدالت میں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت، عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں حمزہ شہباز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں سترہ جنوری تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں پولیس نے چودھری شوگر مل کیس میں یوسف عباس کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ جلد ریفرنس پیش کر دیں گے جبکہ آمدن میں زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کیسز میں الگ الگ حاضری کے بعد حمزہ شہباز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں سترہ جنوری تک توسیع کردی۔

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اثاثے منجمند کرنے کی درخواست پر موقف اختیار کیا کہ جب تک ریفرنس فائل نہ کیا جائے اثاثے منجمند نہیں کیے جاسکتے۔

عدالت میں چودھری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور میاں نوازشریف کی جگہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔ عدالت نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے اثاثے منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر وکلا کو سترہ جنوری کو طلب کرلیا۔