سٹی 42: آئی جی گلگت بلتستان پولیس کا تقرر و تبادلہ کردیاگیا ۔
آئی جی گلگت بلتستان افضل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔آئی جی گلگت بلتستان افضل بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر آئی جی گلگت بلتستان پولیس تعینات کردیے گئے ۔ اکبر ناصر خان ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات تھے،
اکبر ناصر خان اس سے قبل آئی جی اسلام آباد تعینات رہے ہیں۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دی