سٹی 42:وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس عامر فاروق نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا ہے ۔14 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیا کی حکومتیں مناسب اقدامات اٹھا رہی ہیں، عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے پر دستخط ہو چکے ہیں۔
آئینی عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافتی برادری اور پاکستانیوں کا دکھ سمجھتے ہیں،ورثا کسی بھی معاملے پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔از خود نوٹس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔تحقیقات کی نگرانی یا معاملہ زیر التوا رکھنا ملزم کے حقوق اور شفافیت کے منافی ہے.بین الاقوامی فورمز پر جانے کا معاملہ حکومت کی صوابدید اور خارجہ پالیسی پر منحصر ہے.خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اب تک کی کاروائی پر کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا،ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان میں ٹرائل کیلئے بلیک وارنٹس جاری کیے جا چکے ہیں.تحقیقات میں تیزی کینیا کیساتھ سفارتی ہم آہنگی اور خود مختار ریاستوں کے قوانین کے تابع ہے
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 14 جنوری 2026 کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔