سٹی 42: موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی آگئی ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڈی علا قوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ آج کا کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 07، کالام منفی06، مالم جبہ منفی05، اسکردو ،استور منفی04،ہنزہ اور گوپس میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں رات/صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدیدسرداور خشک رہنے کاامکان ہے ۔لاہور، شیخو پورہ، قصور، او کا ڑہ، فیصل آباد، سر گو د ھا،جھنگ، سا ہیوال، گجرا نوالا،نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر علی الصبح /صبح ہلکی سے درمیانی دھندکی توقع کی جا رہی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔