(24نیوز) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کا سبب بن گئی ہے،رواں سال کے دوران کراچی کے 5 بڑے ہسپتالوں میں5ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال 2 افراد انتقال کر گئے۔
کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز کے شکار 3 افراد ہوئے جن میں سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔رواں سال کراچی میں ریبیز سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 2ہو گئی ہے۔
تازہ واقعہ میں گلشن معمار کا رہائشی 42 سالہ شخص انتقال کر گیا،ڈاکٹر عرفان انچارج ایمرجنسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری کتوں سے محفوظ رہیں اور کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد ویکسین لازمی لگوائیں۔ٍرپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کیسز انڈس ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1800 ہے۔