پیٹرول مہنگاہونے پر پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ متاثر

پیٹرول مہنگاہونے پر پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ متاثر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے سبب پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ متاثر ہوگیا۔

روٹ بسز کو فراہم کیئے جانے والے فیول بجٹ میں 1 کروڑ 20 لاکھ کا اضافی خرچہ یونیورسٹی بجٹ میں شامل ہے۔ یونیورسٹی کی 55 بسیں روزانہ ہزاروں طلباء،اساتذہ اور ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

55 بسوں پر پیٹرول/ڈیزل کی مد میں ماہانہ 85 لاکھ روپے خرچہ آرہا تھا۔ماہانہ خرچ 85 لاکھ سے بڑھ کر 95 لاکھ ہو گیا ہے۔ترجمان یونیورسٹی کےمطابق گزشتہ 5 سال سے یونیورسٹی نے کرائے میں اضافہ نہیں کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجٹ پر اضافی بوجھ یونیورسٹی خود برداشت کرے گی۔