(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کو بھی ٹائم سکیل کے تحت ترقی ملے گی، محکمہ خزانہ نے محکمہ تعلیم کے دوران سروس ٹائم سکیل پروموشن سے محروم ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا۔
ریٹائرڈ اساتذہ و افسران بھی ٹائم سکیل کے تحت ترقی کے حق دار ہوں گے۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ اور افسران جو ریٹائرمنٹ سے قبل ٹائم سکیل پروموشن کے اہل تھے، ان کا ریکارڈ مہیا کیا جائے۔سینکڑوں اساتذہ اور افسران نے ٹائم سکیل پروموشنز کے حوالے سے درخواست دی تھی جس کے تحت دس سال سے ایک پوسٹ پر تعینات افسران اور اساتذہ پروموشن کے اہل قرار پائے تھے۔