5 فروری کو کشمیری بھائیوں کیساتھ بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں

5 فروری کو کشمیری بھائیوں کیساتھ بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 فروری کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں اورصوبہ کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل سطح پر مقامی سیاسی رہنماؤں کی قیادت میں ریلیاں، سیمینارز، واکس اور دیگر پروگرام منعقد کرکے بھارت کو سخت پیغام دیں۔  

  راجہ بشارت کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی پنجاب کا اجلاس اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے عظمیٰ کاردار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا،ایڈیشنل آئی جی انعام الہی، سیکریٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس میں 5 فروری کو یوم یکجہتیء کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں اور ان کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈویژنل کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی، پروگرام کے مطابق مرکزی ریلی مال روڈ پر منعقد ہو گی جس سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی خطاب کریں گے. تعلیمی اداروں میں آزادی ء کشمیرکے حوالے سے تقریری،مضمون نویسی، تصویری اورملی نغموں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں۔

  راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ کمشنراور ڈپٹی کمشنر تمام پروگراموں کی بھر پور میڈیا کوریج کرائیں اور5 فروری کی شام تک جامع رپورٹ سیکریٹری اطلاعات کو بھجوائیں جائے، مزید ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی شروع کی گئی دس لاکھ  دستخطی مہم کوتمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تندہی سے کامیاب بنائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer