(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی مالیاتی بورڈ قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مرکزی مالیاتی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ مالیاتی بورڈ میں نعیم الحق، عامر محمود کیانی کو بورڈ کا سیکرٹری جنرل جبکہ سراج احمد کو سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی مالیاتی بورڈ میں ارشد داد، شیر علی ارباب، نسیم رحمان عاطف خان اور جمال انصاری کو بھی بطور ممبر شریک کیا گیا ہے۔