ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھتیس گڑھ میں ماؤسٹ انقلابیوں سے تصادم مین بھارتی فوج کے تین اہلکارمارےگئے

Indian army,Communist Party of India (Maoist) (CPI-Maoist), Naxalite movement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چھتیس گڑھ: بیجاپور کے جنگل میں سیکورٹی فورسز اور ماؤئسٹ/ نکسلائیٹ انقلابیوں کے تصادم میں بھارتی فوج کے 3 جوان مارے گئے۔ بھارتی فوج نے اس  زبردست تصادم میں ، 12 نکسلائیٹ انقلابیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بیجاپور ضلع کے نکسلائیٹ تحریک کے زیر اثر علاقوں میں سے  گنگالور  کے جنگل میں  بھارتی سیکورٹی فورسز اور نکسلائیٹ انقلابیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس میں 1بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  12 باغی اور  ڈی آر جی کے 3 جوان  مارے گئے ہیں۔
 سینکڑوں نکسلائیٹ انقلابی بھارتی فوج کی جنونی نوعیت کی جنگی کارروائیوں سے بچنے کے لئے جنگلوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں بھارتی فون اک کو گھر کر آرپیشن کرتی رہتی ہے۔ 
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں بدھ (3 دسمبر) کی صبح نکسل تحریک سے متاثر  گنگالور  کے جنگل میں بھارتی سیکورٹی فورسز اور انقلابیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ یہ علاقہ دنتے واڑہ ضلع کی سرحد سے متصل ہے، جہاں گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل اینٹی-نکسل آپریشن جاری ہے۔ اس تصادم میں بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق  12 نکسل انقلابی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ڈی آر جی کے 3 جوان بھی مارے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع نے  تینوں جوانوں کے نام مونو وڈاڑی، دکارو گونڈے، رمیش سوڑی بتائے ہیں۔ ساتھ ہی ڈی آر جی کے ایک جوان سومدیو یادو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی پولیس کی ڈی آر جی، ایس ٹی ایف اور سی آر پی ایف کی کوبرا ٹیم کے ذریعہ ایک مشترکہ مہم چلائی گئی تھی۔ فوج کے اہلکارجیسے ہی جنگل کے اندر داخل ہوئے، نکسلیوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی۔ شروعاتی جھڑپ کچھ ہی منٹوں میں بڑے تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ ریاست میں نکسلائٹ انقلابیوں کی قوت کو کچلنے کے لئے فوج بہت بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں کر رہی ہے۔ اس ایک سال کے دوران فوج نے  چھتیس گڑھ میں اب تک 268 نکسلائیٹ انقلابیوں کو مارنے کے اعلانات کئے لیکن اس کے باوجود ریاست میں نکسلائیٹ انقلابیوں می مقبولیت کم نہیں ہوئی۔  239 نکسل وادی صرف بستر ڈویژن میں مارے گئے ہیں، جس میں بیجاپور اور دنتے واڑہ سمیت 7 اضلاع آتے ہیں۔ جبکہ 27 انقلابیوں کو  گریابند ضلع میں مارا گیا۔  درگ سنبھاگ میں 2 نکسل انقلابیوں کو  مارا گیا۔
 کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) (سی پی آئی-ماؤسٹ) کو سال 2024 سے جاری بے رحمانہ جنگی پیمانہ کی کارروائیوں سے  بڑا نقصان حالیہ مہینوں میں پہنچا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ)  بھارت کی کئی ریاستوں میں سرگرم انقلابی سیاست کرنے والے کئی ماؤ ئسٹ گروپوں میں سے ایک  بنیادی نکسل گروپ ہے۔ بسواراجو اور مادوی ہدما سمیت ہائی پروفائل ماؤنواز لیڈر مئی اور نومبر 2025 میں انکاؤنٹرس میں مارے گئے، جس سے تحریک کے کمانڈ ڈھانچے کو اہم دھچکا لگا۔

نکسلائیٹ تحریک چین کے انقلابی رہنما ماؤ زے تنگ سے متاثر بائیں بازو کی پر امن تحریک ہے جو تعلیمی اداروں اور غریب علاقوں میں بے تحاشا پھیلی ہوئی ہے۔ اس تحریک کو بھارت کی ہندوتوا پرست حکومت اپنی سلامتی کے لئے مستقل خطرہ سمجھتی ہے اور ان پڑھے لکھے نوجوانوں کی تحریک کو کچلنے کے لئے انہیں چن چن کر مارتی رہتی ہے، ان میں سے جو لوگ  اپنے نظریات کی پر امن انداز سے تبلیغ کی کوشش کے دوران ریاستی تشدد کا شکار ہو جاتے ہیں وہ تعلیمی ادارے چھوڑ کر جنگلوں میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پناہ لے لیتے ہیں اور بھارت کی فوج کے ساتھ مسلح جنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔