زاہد چودھری: پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے خواہشمند ڈاکٹرز کے لیے فیس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اب پوسٹ گریجویشن میں داخلہ کے لیے 3 ہزار روپے پراسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی، جو جون میں 2 ہزار روپے تھی۔
پوسٹ گریجویشن لیول تھری میں انڈکشن کے لیے درخواستیں 18 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں، اعلیٰ طبی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹرز نان ریفنڈ ایبل 3 ہزار روپے فیس ادا کریں گے۔
پی جی ٹریننگ انڈکشن کے لیے درخواستیں ہیلتھ فاؤنڈیشن کے پورٹل پر آن لائن جمع کروائی جائیں گی، جس سے امیدواروں کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔