ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت منانےکی اجازت ،قواعد کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر

بسنت منانےکی اجازت ،قواعد کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:   پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی، آرڈیننس کے تحت قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت قید اور بھاری جرمانے کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔ 

پتنگ بازی کے لئے ضابطے اور سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔آرڈیننس کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کر سکیں گے، خلاف ورزی کی صورت میں والدین یا سرپرست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

پتنگ بازی دھاگے سے بنی ڈور کے ساتھ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ دھاتی یا تیز دھار مانجھے کے استعمال پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ خلاف ورزی پر کم از کم تین سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید، جبکہ 20 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا

آرڈیننس کے تحت مشکوک مقامات یا گھروں کی تلاشی کا اختیار بھی دیا گیا ہے اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

18 سال سے کم عمر بچوں کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور دوسری خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں والدین یا سرپرست کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں پتنگ بازی کرنے والی ایسوسی ایشنز کو متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں رجسٹر کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے بھی مخصوص حفاظتی اقدامات کی پابندی ضروری ہوگی۔