راؤ دلشاد: ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ نون کے الیکشن 2024 کے لئے امیدواروں کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے رہنماؤں کے ساتھ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق ،عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔ راولپنڈی ڈویژن کے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی قیادت سینئر نون لیگی رہنما حنیف عباسی کر رہے تھے۔ اجلاس میں چوہدری فرخ ،ڈاکڑ افضل ،میاں عمران قریشی ،بشیر میمن ، ڈاکٹر لیاقت ،ملک احمد خان بھی شریک تھے۔
اس اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ کے میدواروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور مسلم لیگ ن کی آئندہ انتخابات میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔