اومی کرون  کا خطرہ ،تمام ایئر پورٹس پرمسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ

Lahore air port
کیپشن: Lahore air port
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا کی نئی لہر اومی کرون  کا خطرہ ، لاہور سمیت ملک بھر کےایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنیوالےمسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ۔

متحدہ عرب امارات ،ایران،عراق سے آنیوالے مسافروں کا لاہور سمیت ملک بھر کےایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور،دبئی،شارجہ،ابوظہبی،سعودی عرب سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ  کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق این سی او سی کی منظوری کےبعدایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کاعمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا،واضح رہے کورونا صورتحال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔