سٹی 42: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت افغان سر زمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے، پاکستان ڈوزیئر میں ثبوت سامنے لے آیا ہے جس کے بعد دنیا اب بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرسروس پبلک ریلیشن میجر جنرل بابر افتخار نےگلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت سامنے لایا، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو دنیا نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے ۔ 5 اگست 2019 کے اقدام کے بعد سے بھارت عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر آگیا ہے۔ بھارت افغان سر زمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں جو چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بنارہےہیں، مگرہم نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری کررکھی ہے، سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
میجر جنرل بابرافتخار کا مزید کہنا تھا پاکستان نے ڈوزیئر میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔ افغان قیادت سے بھی اس مسئلے پر بات کرتے رہتے ہیں، افغانستان کو درپیش مسائل کا ادراک ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ بھارتی سی پیک کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کرچکے، وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے منصوبہ رک جائے گا، پاکستان نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے 2 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے، 8نو ریگولر رجمنٹس راہداری کی حفاظت پر مامور کردئیے گئے ہیں۔ ہمارے چینی پارٹنرز سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔ْانشاءاللہ سی پیک ہر روز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔ بابرافتخار نے مزید کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہرحکومتی کوشش کا حصہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں فوجی اورسویلین نمائندگی کا تجربہ بہت اچھا رہا۔