شدید بارشوں کے باعث دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع، الرٹ جاری

شدید بارشوں کے باعث دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ 27تا30  اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

 این ڈی ایم اے  نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ 

 این ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری وعملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔  بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں  ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں ، دریا سے منسلک علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں ،عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں ۔ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر محتاط رہیں۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔