سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی گرانٹ جاری

سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی گرانٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ کی گرانٹ جاری کردی، نان سیلری فںڈز کی گرانٹ دوسرے کوارٹر کی مد میں ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری کی گئی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر تین ارب روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔

پنجاب حکومت نے دوسری سہ ماہی میں سرکاری سکولوں کے انتظامی اخراجات کی مد میں فنڈز کی منظوری کے بعد اجرا کردیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر تین ارب روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے جبکہ لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد تین ارب روپے سے زائد کی گرانٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو منتقل کی گئی ہے۔ اتھارٹیز جلد یہ فنڈز سرکاری سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کریں گے ۔