ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سپیشل سیکرٹری کے سامنے جھک گئی

 پنجاب حکومت محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سپیشل سیکرٹری کے سامنے جھک گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت   بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن کے طاقتور سپیشل سیکرٹری کے سامنے جھک گئی، سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کی مخالفت کے باعث دو ماہ سے سیکرٹری کا عہدہ مستقل افسر سے محروم ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک سال کے دوران پانچ سیکرٹری تبدیل کئے گئے ہیں، گریڈ 21 کے سینئر افسر سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر راحیل صدیقی کو گریڈ 19 کے سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال سے اختلافات کے باعث دو ماہ قبل تبدیل کر دیا گیا تھا۔

ساجد ظفر ڈال کو ہی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا بھی عارضی چارج دے دیا گیا، جس کے بعد دو ماہ سے سیکرٹری کی سیٹ مستقل افسر سے محروم ہے۔

 ذرائع کے مطابق حالیہ تبادلوں کی لہر میں گریڈ 21 کے سینئر افسر ظفر نصر اللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعیناتی کیلئے نامزد کیا گیا، لیکن صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور ساجد ظفر ڈال کی مخالفت کے باعث ظفر نصر اللہ کی تعیناتی روک دی گئی۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کی آشیر باد کے باعث ساجد ظفر ڈال گریڈ 19 کے جونئیر افسر ہونے کے باوجود سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری کے دونوں عہدوں پر براجمان ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer