سٹی 42 : شہر لاہور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 106 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 5 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔