سٹی 42 : شہر میں بارش اور سیکورٹی کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ۔
شہر میں متعدد مقامات پر ٹریفک کا شدید دباؤ ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک وارڈنز موقع پر موجود ہونے کے باوجود شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر نہ بنائی جا سکی۔ لاہور کے علاقوں جوہر ، ٹاون ، برکی روڈ ، بادامی باغ ، اقبال ٹاؤن ، چوبرجی چوک ، انارکلی ، مزنگ ، مال روڈ ، ایبٹ روڈ ، ایمپرس روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ نکلسن روڈ ، میکلورڈ روڈ ، سرکلر روڈ ، شالیمار اور بیگم کوٹ سمیت گلبرگ اور جیل روڈ پر بھی شدید ٹریفک کا دباؤ ہے ۔
اندرون شہر میں متعدد راستے سیکورٹی کے پیش نظر بند ہونے سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ بناہوا ہے۔