ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال کا سٹروک ایمرجنسی سنٹر عالمی سطح پر بہترین قرار، مریم نواز کی  شعبہ نیورولوجی کے سربراہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد

سروسز ہسپتال کا سٹروک ایمرجنسی سنٹر عالمی سطح پر بہترین قرار، مریم نواز کی  شعبہ نیورولوجی کے سربراہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:پنجاب میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے لگی ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور کے شعبہ نیورولوجی کے سٹروک ایمرجنسی سنٹر کو فالج کے مریضوں کی بحالی اور بہتر علاج کے نتائج کے حوالے سے دنیا کے بہترین مراکز میں شامل قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز ہسپتال کے سٹروک سنٹر کو ڈائمنڈ ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرکاری شعبہ صحت کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کا سٹروک سنٹر دنیا بھر کے بہترین سٹروک مراکز کی صف میں شامل ہونا باعثِ فخر ہے، جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پرنسپل سمز، شعبہ نیورولوجی کے سربراہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق سروسز ہسپتال کے شعبہ نیورولوجی کو فالج کے مریضوں کے علاج میں تھرومبولائسز کے لیے ڈور ٹو نیڈل ٹائم کے بہترین معیار پر عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کا مشن ہے کہ شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین اور عالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں سٹروک کیئر کے معیار کو مزید بلند کیا جائے گا اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال سٹروک سنٹر کے لیے ڈائمنڈ ایوارڈ کا حصول پنجاب کے شعبہ صحت کے لیے قابلِ تحسین کامیابی ہے، جو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے