ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار، دو فرار

کاہنہ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار، دو فرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: تھانہ کاہنہ کے علاقے بدھوار روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چار مسلح ڈاکو سرائچ پلی کے قریب گن پوائنٹ پر ایک شہری سے رکشہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر چوکی صوئے اصل پولیس نے علاقے میں سنیپ چیکنگ شروع کی، جس دوران چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور شہری سے چھینا گیا رکشہ برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری اور ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔