ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیسکو کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے بڑی سہولت

فیسکو کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے بڑی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس علی: فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی کے نادہندہ صارفین کو کنکشن بحالی کی غیر معمولی سہولت دے دی ہے۔ اب وہ صارفین جن کے کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع ہو چکے ہیں وہ صرف 50 فیصد رقم ادا کرکے اپنا کنکشن دوبارہ بحال کروا سکتے ہیں۔

فیسکو  نے سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سرکل دفاتر کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ جن صارفین کے بجلی کنکشن بل کی عدم ادائیگی پر منقطع کیے گئے ہیں، اُن کے کنکشن 50 فیصد ادائیگی پر بحال کیے جائیں۔
فیسکو حکام کے مطابق یہ سہولت صرف وہ صارفین حاصل کر سکتے ہیں جو اپنے ذمے واجب الادا بل کی نصف رقم فوری طور پر جمع کروا دیں۔صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے اقساط کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔بقیہ ادائیگی طے شدہ اقساط میں مکمل کی جا سکتی ہے۔