ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

 حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی کے بڑھتے نرخوں سے پریشان عوام کے لیے سندھ حکومت نے ریلیف کا بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ توانائی سندھ کے مطابق، ایسے بجلی صارفین جو ماہانہ صرف 100 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، وہ اس اسکیم کے تحت مفت سولر پینلز حاصل کرنے کے لیے 20 اگست 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔محکمہ توانائی کو اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔اگر درخواستوں کی تعداد حد سے بڑھ گئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے اہل صارفین کا انتخاب کیا جائے گا.