ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کیسے  داخلہ لے سکتے ہیں؟ طریقہ کار جانیے

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کیسے  داخلہ لے سکتے ہیں؟ طریقہ کار جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   آکسفورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے خواب لے کر آتے ہیں۔ ان میں پاکستانی طلبہ کی تعداد اگرچہ کم ہے لیکن یہاں تک رسائی حاصل کرنا ممکن ہے  اگر درست رہنمائی، تیاری اور مالی وسائل موجود ہوں۔

ہر سال آکسفورڈ میں 30 ہزار سے زائد بین الاقوامی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت دنیا کی کئی مشہور شخصیات اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، جن میں ٹونی بلیئر، ڈیوڈ کیمرون جیسے سابق برطانوی وزرائے اعظم شامل ہیں۔

آکسفورڈ میں اس وقت صرف 50 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے باصلاحیت طلبہ اس عظیم درسگاہ تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے جعفر علی اور چترال کے عبد الواحد سمیت کئی پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ رہنمائی پروگرامز کے ذریعے اس مقام تک پہنچے، جہاں داخلے کے لیے مکمل معلومات، اپلائی کرنے کا طریقہ اور اسکالرشپ کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

 اس حوالے سے جھنگ کے جعفر علی اور چترال سے تعلق رکھنے والے عبد الواحد نے بتایا کہ ایک پروگرام کے تحت داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو کاغذات اور دیگر معاملات سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی میں صرف 50 پاکستانی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، یقیناً پاکستان میں ذہین اور قابل طلباکی کمی نہیں، حکومتی سطح پر دلچسپی اور سرپرستی سے یہ طلبہ دنیا کی اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

 داخلے کا مکمل طریقہ کار یہ ہے کہ مندرجہ ذیل سطور میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کے داخلے کا مکمل طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔ پہلے فیصلہ کریں کہ آپ کون سا مضمون پڑھنا چاہتے ہیں (جیسے لاء ، طب، انجینئرنگ وغیرہ)۔

 تعلیمی قابلیت کیلیے اے لیولز میں عام طور پر AAA یا AAA گریڈز درکار ہوتے ہیں۔ صرف ایف ایس سی سے براہ راست داخلہ ممکن نہیں۔  اے لیولز یا فاؤنڈیشن ایئر ضروری ہے۔ داخلے کیلیے آپ کو یو سی اے ایس ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرنا ہوتا ہے، جس کی آخری تاریخ ہر سال 15 اکتوبر ہوتی ہے۔

  اس کے علاوہ کچھ کورسز کے لیے ٹیسٹ اور آن لائن انٹرویو دینا ہوتا ہے۔ یونیورسٹی سے آفر لیٹر ملنے کے بعد پھر آپ کو یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔ آکسفورڈ کی ویب سائٹ پر تمام کورسز کی فہرست موجود ہے.