ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 روس: مچاتکا میں 7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

 روس: مچاتکا میں 7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں ایک بار پھر خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد علاقے میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے بعد کامچاتکا کے تین اضلاع میں سونامی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی انتظامیہ نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسی علاقے میں 8.8 شدت کا انتہائی تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد روس، امریکا اور جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں سونامی کی سات فٹ تک بلند لہریں ٹکرائی تھیں۔ماہرین کے مطابق کامچاتکا چونکہ زلزلہ خیز پٹی پر واقع ہے، اس لیے یہاں زلزلوں اور سونامی کے خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

روس کے محکمۂ ارضیات اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے انتہائی شدید تھے، ساحلی اضلاع میں رہنے والوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز کامچاتکا کے قریب بحر الکاہل کے نیچے تھا، اور اس کی گہرائی تقریباً 60 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔