ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ: 12 کتوں نے ایک پیڈل بورڈ پر سرفنگ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

برطانیہ: 12 کتوں نے ایک پیڈل بورڈ پر سرفنگ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:برطانیہ میں ہونے والی حالیہ سرفنگ چیمپیئن شپ میں 12 کتوں نے ایک ہی پیڈل بورڈ پر سرفنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، یہ دلچسپ مقابلہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پہلا ریکارڈ ایک ساتھ سب سے زیادہ ڈاگ/ہیومن جوڑ ہے۔ اس میں ایک وقت میں متعدد مالک اور ان کے کتوں نے پیڈل پر 50 میٹر کا سفر مکمل کیا جس کیوجہ سے سب سے زیادہ کتوں اور مالکان کی ایک ساتھ سرفنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔

دوسرا ریکارڈ 50 میٹر تک سب سے تیز ترین سرفنگ کا تھا۔ میتھیو جینکنز اور ان کے کتے نے 32 سیکنڈ میں 50 میٹر مکمل کر کے یہ ریکارڈ جیتا جس نے بین گرے اور ان کے کتے کولی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیاا۔ دونوں جوڑوں کو اس ٹائٹل کا مشترکہ حامل قرار دیا گیا۔

3. تیسرا ریکارڈ ایک پیڈل پر سب سے زیادہ کتوں کی موجودگی کا تھا۔ ایک پیڈل پر 12 کتوں کی ایک ساتھ سرفنگ کی بنا پر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

یہ دلچسپ مقابلہ رواں ماہ کو ڈورسیٹ کے ساحل سمندر پر منعقد ہوا جس میں 30 سے زائد مالکان اور ان کے کتوں نے شرکت کی اور تقریباً 4,000 لوگوں نے موقع سے لطف اٹھایا۔