پولیس شہداء اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، محسن نقوی

Mohsin Naqvi,Cm Punjab,A message on police martyrs,City42
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا یوم شہدائے پولیس پر پیغام، پولیس کے تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی  نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ پولیس نے ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر قیام امن کے لئے مثالی خدمات انجام د ی ہیں،شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اورپولیس کے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ پولیس شہداء اوران کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ 

 انہوں نے  کہا کہ یوم شہدائے پولیس پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔ وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے،شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گےحکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود حکومت کی ذمہ داری ہے۔یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے ۔