ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرج چمک کے ساتھ بارش  ،  محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 گرج چمک کے ساتھ بارش  ،  محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج رات ک   ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا۔کشمیر،   گلگت بلتستان  ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، میں  تیز ہواؤں آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،شمال مشرقی  پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں  تیز ہواؤں آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔کشمیر اور  شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقا مات پر  موسلادھار  بارش کی بھی توقع ہے ۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ  کے روز  اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،اسلام آباد میں بعض مقا مات پر موسلادھار  بارش کا بھی  امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

پشاور،   ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،  بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی ،سوات، میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔دیر،کرم، کوہستان، کو ہا ٹ،  نوشہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔ایبٹ آباد،  مانسہرہ،سوات،  مردان، صوابی،نوشہرہ ، پشاور اورکوہستان میں موسلادھار بارش  کا بھی امکان ہے  ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 

سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور،  گوجرانوالہ،  گجرات، منڈی بہاؤالدین ، حافظہ آباد، خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔فیصل آباد، جھنگ ، سر گودھا، خوشاب،مری ،گلیات میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی،  اٹک،    چکوال، جہلم، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقا مات پر  موسلادھار بارش کا  بھی امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بارکھان، ژوب،  خضدار اور گردونواح  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار  بارش کا  بھی امکان ہے ۔