پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں، اہم فیصلہ آج متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں، اہم فیصلہ آج متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں، اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت کمیٹی میں دورۂ بھارت پر غور ہو گا۔

نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے احسان مزاری نے بتایا تھا کہ قومی ٹیم کی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خودمختار ادارہ نہیں، اسے حکومت سے ہی اجازت درکار ہوتی ہے۔احسان مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیمیں بھارت جا کر کھیل سکتی ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے، بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔ 

کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ذکاء اشرف کو کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کا نیا سربراہ بنایا ہے، امید ہے ہمارے سوالات کے اب جوابات ضرور آئیں گے۔چیئرمین کمیٹی نواب شیر وسیر نے کہا کہ اُمید ہے ذکاء اشرف کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں گے، قائمہ کمیٹی اپنی تجاویز ذکاء اشرف کو بھجوائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر