محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی

طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات،اگست،ہیوی سپیل،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون ہواؤں کا مشرقی سندھ میں آنے کا امکان ہے کراچی میں چھ سے 9اگست کے دوران درمیانی اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔

بارش کے باعث کراچی، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 10 سے 11 اگست کو ہیوی سپیل کی پیشگوئی کی،  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ 

 دوسری جانب پاکستان میں رواں سال جولائی میں زائد بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، 61 سال بعد رواں سال جولائی میں سب سے زائد بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے181 فیصد زائد جبکہ رواں سال بلوچستان میں معمول سے 450 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں معمول سے 308 فیصد زائد، پنجاب میں 116 فیصد، گلگت بلتستان میں 32 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 30 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 25 جولائی سب سے زیادہ بارشوں کا دن رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدین میں 219 اور پی اے ایف مسرور میں 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 93 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اس ماہ معمول کا درجہ حرات 1 اعشاریہ 34 ڈگری کم تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں دن کے درجہ حرات بھی معمول سے 2 اعشاریہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے گا جبکہ جولائی میں عام طور پر اوسط درجہ حرارت 37 اعشاریہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔