پاکستانی باکسرز نے بھارتی باکسر کو دھو ڈالا

Pakistani boxers defeated Indian boxers in Asian Boxing Federation competitions
کیپشن: Pakistani boxers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی باکسر تیمور خان نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا،  تیمور خان نے بھارتی باکسر ویدانت اگروال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے پروفیشنل مقابلوں میں پاکستانی باکسرز  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔پاکستانی باکسر تیمور خان نےبھارتی باکسر ویدانت اگروال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 تیمور خان نے بھارتی باکسر پر مکوں کی برسات کردی اور  وہ چند راؤنڈز کے بعد ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہوگئے ۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ بھی پاکستان کے شہیر آفریدی اور بھارتی باکسر اسرار عثمانی کے درمیان ہوا۔

شہیر آفریدی باکسنگ رینگ میں اترے تو چند منٹوں میں ہی بھارتی باکسر کو دھو ڈالا  اور انہیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا ، یوں ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ کا ٹائٹل بھی پاکستان کے نام رہا۔

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ایشین باکسنگ فیڈریشن کونٹینینٹل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer